شاہد خاقان عباسی کے بعد طارق فضل چودھری بھی کورونا وائرس کا شکار

شاہد خاقان عباسی اور طارق فضل چودھری
ن لیگ کے سینئر رہنما طارق فضل چودھری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ طارق فضل چودھری نے کورونا کا شکار سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی سے آج ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

گزشتہ روزاسی جماعت کے رہنماؤں خواجہ سلمان رفیق اور سیف الملوک کھوکھر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet