کورونا وائرس: اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے ٹیسٹ کی مفت سہولت کا آغاز کر دیا گیا

کورونا وائرس
اسلام آباد کے باسیوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت کا مرحلہ وار آغاز کر دیا گیا۔ سیکٹر جی سکس اور جی سیون کی چار یونین کونسلز میں ٹیسٹ کیے گئے۔

پیر کو اسلام آباد کی بلدیاتی حکومت نے شہریوں کو کووڈ 19 ٹیسٹ کے لیے پروگرام کا آغاز کردیا، سیکٹر جی سکس اور جی سیون کی چار یونین کونسلز میں کیے گئے۔ شہریوں کو مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔

ذیشان نقوی کے مطابق شہر کی تمام یونین کونسلز میں مرحلہ وار ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ڈپٹی میئر نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں بلدیاتی حکومت شہریوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے۔ عوامی فلاح کے کام جاری رکھے جائیں گے۔بلدیاتی حکومت کے مطابق شہر کی تمام یونین کونسلز میں مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet