پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے معاملے کو فالو کررہے ہیں: امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان اور برطانوی جریدے کی رپورٹ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ امریکا دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کے حل کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ نے جمعہ کو پاکستان کے وزیرخارجہ سے بات چیت کی، بات چیت میں مضبوط شراکت داری کا عادہ کیا جو پاکستان، امریکا کی خوشحالی کو آگے بڑھاتاہے، انسداد دہشت گردی،تجارتی وسرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ خواتین کوبااختیار بنانے پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جب پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس معاملے پر میڈیارپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،بھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں، پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسائل کاحل تلاش کریں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet