وزیر اعظم شہباز اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا مرحلہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف ملاقات کر رہے ہیں
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اورشہباز شریف نے الصفا پیلس مکہ میں ملاقات کی جس میں سعودی ولی عہد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بات چیت کا محورپاک سعودی تعلقات کو مزیدمضبوط اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا تھا۔

ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کے تعاون کو سراہا گیا اور پاک سعودی کاروباراورسرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے باہمی عزم کا اظہار کیا گیا۔

شہباز شریف نے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت اور مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی ولی عہد نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مکہ مکرمہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی تھی۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet