سعودی عرب میں عید کے چاند سے متعلق اہم اعلان

سعودی عرب میں عیدالفطر کاچاند دیکھنے کیلئے اجلاس 8 اپریل کو طلب کر لیا ہے
سعودی عرب میں عیدالفطر کاچاند دیکھنے کیلئے اجلاس 8 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پیر 8 اپریل کو چاند دیکھ کر شہادتیں متعلقہ اتھارٹی کو بھیجیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چاند انسانی آنکھ سے یا دور بین کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے، چاند نظر آنے کی اطلاع قریبی عدالت یا مرکز کو دی جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو بھی عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet