24 قیراط سونے سے بنا انوکھا نوٹ متعارف

دبئی میں 24 قیراط سونے سے بنا نوٹ متعارف کراد یا گیا۔
دبئی میں 24 قیراط سونے سے بنا نوٹ متعارف کراد یا گیا، مگراس کرنسی نوٹ سے خریداری نہیں ہوسکے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ایک لیمیٹیڈ ایڈیشن کا سونیئر ہے، کرنسی نوٹ کی سب سے منفرد خصوصیات یہ ہیں کہ اس کی پرنٹنگ میں ایک گرام سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

دوسرا یہ کہ ہر نوٹ سات ریاستوں میں موجود بلند وبالا عمارتوں اور اہم لینڈ مارکس کی تصویروں کا گولڈ مارک ہے۔

اس کے علاوہ نوٹ کا سیریل نمبر بھی منفرد ہے، مختلف زاویوں سے دیکھنے سے رنگ تبدیل کرتا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet