مشہور سابق امریکی جج فرینک کیپریو کا زندگی سے متعلق اہم مشورہ

سابق امریکی جج فرینک کیپریو
اپنے ہمدردانہ انداز، منصفانہ فیصلوں، عدل و انصاف اور رحم دلی کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے سابق امریکی جج فرینک کیپریو نے زندگی سے متعلق کچھ اہم مشورے شیئر کیے ہیں۔

جج کیپریو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں وہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کافی جذباتی اور آبدیدہ نظر آئے۔

جج کیپریو نے اپنے مداحوں و فالوورز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کے مستقبل میں کیا ہونے والا ہے، ہمارا کل ہمارے لیے کیا لا رہا ہے، اس لیے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ انجوائے کریں اور اسے جئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار ہم اپنی زندگی میں بہت سی چیزوں کو اہمیت نہیں دیتے، ہمارے پاس اچھی زندگی اور اعلیٰ رتبہ ہوتا ہے، دوست اور خاندان ہوتا ہے، یہ ایک بہت خوبصورت احساس ہے مگر آپ نہیں جانتے کہ ایک سے دوسرے دن میں داخل ہوتے ہوئے زندگی آپ کے لیے کیا منصوبہ بنائے بیٹھی ہے۔

جج کیپریو نے مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے اس سے محظوظ ہوں۔

انہوں نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کریں، ان کے پاس جو کچھ ہے اس کی تعریف کریں اور اپنے خاندان کا خیال رکھیں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو پروان چڑھائیں۔

واضح رہے کہ 87 سالہ ریٹائرڈ جج کیپریو لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet