گوگل میپس میں کون سے نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا؟

گوگل میپس
گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کے لیے اہم مقامات اور میپس کمیونٹی سے متعلق مددگار لسٹس کو دریافت کرنے کا عمل آسان بنایا جا رہا ہے۔

یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا کے مخصوص شہروں میں متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل نے بتایا کہ جب آپ ان شہروں میں میپس پر سرچ کریں گے تو وہاں ریکومینڈیشنز سے متعلق لسٹس دیکھ سکیں گے۔

گوگل میپس میں ٹرینڈنگ لسٹ کو بھی ہفتہ وار بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور لوگوں کے سامنے ان مقامات کو سرفہرست رکھا جائے گا، جو لوگوں کو زیادہ پسند آتے ہیں۔

گوگل میپس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے صارفین میپس کمیونٹی کی درج کردہ تفصیلات کو اے آئی کی بدولت زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔

مثال کے طور پر میپس میں کسی ہوٹل کو سرچ کرتے ہوئے جب وہاں ملنے والے پکوانوں کی تصاویر کو اسکرول کیا جائے گا، تو اے آئی کی جانب سے کھانوں کے نام اور ان کی قیمت کے بارے میں بتایا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے موبائل ڈیوائسز میں میپس ایپ کو ری ڈیزائن بھی کیا جا رہا ہے اور ہوم اسکرین پر ٹیبز کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہوم اسکرین مستقبل قریب میں زیادہ بہتر نظر آئے گی جبکہ نئے پن کلرز (pin colors) بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

گوگل نے فی الحال نئے ڈیزائن کی جھلک جاری نہیں کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet