ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار کی نگرانی میں پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ شہریوں کو ادارہ کے مثبت اقدامات کی آگاہی تسلسل کے ساتھ فراہم کررہا ہے

شعبہ تعلقات عامہ عوام کے درمیان ادارہ ترقیات کراچی کے اعتماد کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے مکمل طور پر فعال ہے، بلاشبہ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار کی نگرانی میں پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ شہریوں کو ادارہ کے مثبت اقدامات کی آگاہی تسلسل کے ساتھ فراہم کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انوراور ممبر فنانس ورئیل اندھرکے ہمراہ شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ترجمان ادارہ ترقیات کراچی نے ڈی جی کے ڈی اے کو دفتری و انتظامی امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے ترجمان ادارہ ترقیات کراچی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں شعبہ تعلقات عامہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت مانند ہے، سول سوسائٹی اور عام صارفین کو مثبت اقدامات کی آگاہی اور ادارہ کی ترجمانی بھی پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ انجام دیتا ہے، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث ادارہ کی ساکھ میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتا ہوں، ادارہ کو ترقی کی جانب رخ موڑنے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیاکی مدد اور تعاون کی اشد ضرورت رہے گی۔

شہر کراچی کی ترقی میں نہ صرف 90 فیصد سے کے ڈی اے نے کلیدی کردار ادا کیا بلکہ شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بھی ادارہ ترقیات کراچی پیش پیش رہا ہے، ضروری ہے کہ ہم اس دور کے تقاضوں کو دیکھیں اور ادارہ کی ترقی اور کامرانی کے صحیح راستوں کا تعین کریں۔ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ کے انتظامی امور کے بارے میں ہونے والی پیش رفت سے سائلین کو کے ڈی اے ویب سائٹ سے بآسانی معلومات فراہم کی جارہی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا مکمل فعال ہے، اس نئے اورجدید طریقے سے ادارتی کارروائی کو صارفین تک رسائی ممکن بنائی جارہی ہے جبکہ اس عمل کا مقصد ادارے کو نئے اور جدید طریقوں سے ہم آہنگ کرنا اور ادارتی معاملات کو محفوظ بنانا ہے۔ بعدازاں ترجمان ادارہ ترقیات کراچی نے ڈی جی کے ڈی اے کو پھولوں کا گلدستہ اور سندھ کی ثقافت اجرک پیش کی۔ کے دورہ کے دوران ڈائریکٹر فنانس محمد کاشف صدیقی، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی محمد ارشد ودیگر افسران موجود تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں