امریکی جیل سے ڈاکٹر مجید طاہری رہا، ایرانی وزیر خارجہ نے رہائی کی تصدیق کر دی

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف
ایران کی طرف سے امریکی نیوی اہلکار کی رہائی کے بعد امریکی جیل سے ڈاکٹر مجید طاہری کو بھی رہائی مل گئی ایرانی وزیر خارجہ نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی جیل سے مجید طاہری کی رہائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل تمام قیدیوں کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا یا اس کی ایما پر دوسرے ملکوں میں گرفتار کیے گئے تمام ایرانی قیدیوں کو وطن واپس لوٹنا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایران نے امریکی نیول اہلکار کو رہا کر دیا، امریکی، صدرٹرمپ ایران کے شکرگزار

ڈاکٹر مجید طاہری کو امریکی حکومت نے ایران کے خلاف عائد یکطرفہ پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے الزام میں سولہ مہینوں تک زیر حراست رکھا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet