ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جنریشن 96 نامی کال سینٹر پر چھاپہ چھان بین کے بعد مارا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالحمید، شاہان افضل اور نعمان علی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان خود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے جعلی کالز کرتے تھے۔ملزمان مذکورہ کالز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے۔
ملزمان جعل سازی سے صارفین کے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کر کے اسکا غلط استعمال کرتے تھے۔ ملزمان جعل سازی سے حاصل کردہ ڈیبٹ کارڈز کو ہوائی ٹکٹ خریدنے اور ہوٹل کی بکنگ کےلیے استعمال کرتے تھے۔
ملزمان مذکورہ کارڈز سے مقامی اور بین الاقوامی طلباء کےلیے داخلہ فیس بھی ادا کرتے تھے۔
ملزمان جائیداد کی خریداری سمیت مختلف لین دین کےلیے بھی ڈیبٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہیں، ملزمان دھوکا دہی سے گاہکوں کو مختلف مصنوعات کی خریداری پر آمادہ کرتے تھے۔
ان ملزمان نے جعلی ویب سائٹس بھی بنا رکھی تھیں۔ ملزمان کی جانب سے پیسے وصول ہونے کے باوجود پراڈکٹ ڈیلیور نہیں کی جاتیں تھیں۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔