آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پربات چیت

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملاقات کر رہے ہیں
وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں کی ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet