عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے چہرے پر جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں خاص کر ہمارے جسم کے ان حصوں پر جو سورج کے سامنے زیادہ رہتے ہیں جس میں ہاتھ، پاؤں اور گردن وغیرہ شامل ہیں۔
ماہرین نے چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کیلئے ایک انتہائی زبردست سیرم بنانے کا طریقہ بتایا، ان کا ہے کہ یہ ’مائیکرو پیل انزائم سیرم‘ ایسا سیرم ہے جو بازار میں 35سے 40ہزار روپے تک کا ملے گا۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ اس سیرم کا بہترین رزلٹ ایک دن میں ہی نظر آجائے گا اور آنے والی عید الفطر سے پہلے ہی آپ کا چہرہ خوبصورت چمکدار، ترو تازہ اور شاداب ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جھریوں کے خاتمے کیلئے پائن ایپل جوس کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر میں اپنی انگلی دس منٹ تک اس میں ڈبوئے رکھوں تو فنگر پرنٹس بھی دو دن کیلئے غائب ہوجائیں گے۔
اس قیمتی سیرم کو بنانے کیلئے صرف چار اجزاء درکار ہیں جس میں تازہ پائن ایپل جوس کے دو چمچ، ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ خشک دودھ اور آدھا چمچ شہد شامل ہیں۔
ان تمام اجزاء کو مکس کرلیں اور اسے اپنے چہرے پر لگالیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے ’اپر ڈائریکشن‘ یعنی ہاتھوں کو چہرے پر نیچے سے اوپر کی جانب لے جانا ہے اور اسے گردن پر بھی لگائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 منٹس تک کسی سے کوئی بات نہ کریں اور نہ ہی ہنسیں مسکرائیں کیونکہ اس وقت آپ کو چہرے پر اکڑاہٹ سی محسوس ہوگی اور جب آپ چہرہ دھولیں گی تو آپ کی جلد ’بے بی اسکن‘ جیسی ہوجائے گی۔