عارف علوی نے بحیثیت صدر مملکت آخری بیان میں کیا کہا؟

ڈاکٹر عارف علوی
ڈاکٹر عارف علوی نے بحیثیت 13ویں صدر مملکت سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر الوداعی بیان جاری کیا ہے۔

صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بطور صدر ملک کے عوام کی خدمت میرے لیے باعث فخر رہی، اللہ میری کوتاہیوں پر مجھے معاف کرے، اچھے اعمال کا اجر دے، میری اہلیہ ثمینہ علوی بھی اس دعا میں مرے ساتھ شریک ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور پاکستان کے 13 ویں صدر کے ایکس ہینڈل پر میرا یہ آخری پیغام ہے، یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا، میں صدر پاکستان کا ایکس ہینڈل ملک کے 14 ویں صدر کو منتقل کر رہا ہوں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet