
ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں اہم پاکستانی کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں سلمان علی آغا کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، سعود شکیل کو سلمان علی آغا کی جگہ کھلائے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز سلمان علی آغا کو بھارت کے خلاف میچ میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے ناک پر گیند لگی تھی۔
سلمان علی آغا کو میچ کے بعد کولمبو کے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی ناک پر ڈریسنگ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان کے 2 اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہونے کا خدشہ
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کے چہرے پر سوجن ہے لیکن وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات (14 ستمبر) کو کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ شیڈول ہے۔



