ایشیا کپ: ریزرو ڈے پر بھی بارش، پاک بھارت میچ تاخیر کا شکار

پرایما داسا اسٹیڈیم بارش کی وجہ سے میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے بھارتی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور ہلکی بارش ہورہی ہے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں، پرایما داسا اسٹیڈیم بارش کی وجہ سے میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet