
کافی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ، منرلز اور کئی مرکبات جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر مجموعی صحت پرمثبت اثر ڈالتے ہیں اور اس طرح یہ ہر موسم میں اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت آپ کو کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
جسمانی کارکردگی میں اضافہ
ورک آؤٹ سے ایک گھنٹہ پہلے لیا گیا بلیک کافی کا ایک کپ جسمانی کارکردگی میں 11 سے 12 فیصد اضافہ کرسکتا ہے۔ کافی میں موجود کیفین خون میں اینڈرلائن ( جسم کو مشقت کے لیے تیار کرنے والا ہارمون )کی سطح کو بڑھا کر کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔
چربی کو جلاتا ہے
کیفین چربیلے خلیوں کو توڑنے کے علاوہ ان کو جسم کے لیے بطور ایندھن استعمال کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کافی میں موجود میگنیشیم اور پوٹاشیم انسانی جسم کو انسولین کے استعمال میں مدد فراہم کرتا ہے جب کہ ساتھ ہی بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھتے ہوئے نمک اور چینی کی خواہش کو کم کرتا ہے۔
چاق و چوبند رکھتی ہے
کیفین کی کم مقدار کے ساتھ یومیہ کافی کے 6 کپ انسان کو چاق وچوبند رہنے کے قابل بناتے ہیں۔
قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرتی ہے
بعض مطالعات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی نہ پینے والے افراد کے مقابلے کافی پینے والے افراد میں قبل از موت کا خطرہ 25 فیصد کم پایا جاتا ہے۔
اینٹی کینسر خصوصیات
ایک تحقیق کے مطابق یومیہ 4 کپ کافی مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ 20 فیصد جب کہ خواتین میں اینڈومیٹریل کینسر کی شرح 25 فیصد کم کرتی ہے۔ جسم میں کیفین کی اعلیٰ سطح خون سے دماغی بیماریوں مثلاًالزائمر اور ڈیمینشیا کا خطرہ کم کردیتی ہے۔
فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے
دن بھر میں 2 سے چار کپ کافی میں موجود کیفین کی مقدار کو فالج کے خطرات میں کمی سے منسلک کیا جاتا ہے۔



