
خلیج ٹائمزکے مطابق ایک صارف نے سوال کیا کہ میں وزٹ ویزہ پریو اے ای آیا تھا، ایک دوست نے مجھے دبئی میں اپنا کاروبارسنبھالنے کے لیے نوکری کی پیشکش کی ہے،کیا میں وزٹ ویزہ پرفوری طورپرشامل ہوسکتا ہوں یا مجھے پہلے ملازمت حاصل کرنے کی ضرورت ہے؟
اس استفسارکی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات میں کسی ملازم کو کسی آجرکےذریعے کسی درست ورک پرمٹ کے بغیرملازمت نہیں دی جاسکتی،یہ ایمپلائمنٹ قانون کے آرٹیکل 6(1) اورامیگریشن قانون کے آرٹیکل 5 (4) کی خلاف ورزی ہے۔
ایمپلائمنٹ قانون کا آرٹیکل 6(1) کہنا ہےکہ ”متحدہ عرب امارات میں کوئی کام نہیں کیا جا سکتا اورکسی بھی ملازم کو وزارت سے ورک پرمٹ حاصل کیے بغیرکسی بھی آجر کے ذریعے بھرتی یا ملازمت نہیں دی جا سکتی“ جبکہ امیگریشن قانون کے آرٹیکل 5(4) میں کہا گیا ہے کہ ”ایک اجنبی ریاست میں نافذ قانون سازی کے تحت کسی بھی سرگرمی یا کام میں مشغول نہ ہونے کا پابند ہے“۔
مزید برآں متحدہ عرب امارات میں کوئی بھی آجرجوکسی ملازم کو درست ورک پرمٹ کے بغیرملازمت دیتا ہے اسے جرمانے اورمتحدہ عرب امارات سے ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



