نیدرلینڈز اور ڈنمارک سے یوکرین کو ایف-16 طیاروں کی فراہمی پر روس کا ردعمل سامنے آگیا

روسی صدر ولادیمیر پوٹن
نیدرلینڈز اور ڈنمارک کی جانب سے یوکرین کو ایف-16 طیاروں کی فراہمی پر روس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبردار کیا ہے کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈز کی جانب سے یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی سے جنگ میں مزید شدت آئے گی۔

روس نے کہا کہ ایف-16 طیاروں کی فراہمی سے جنگ طول پکڑ جائے گی اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے ڈنمارک مجموعی طور پر یوکرین کو 19 طیارے مہیّا کرے گا۔ نیدرلینڈز کے پاس 42 ایف 16 طیارے موجود ہیں لیکن ابھی واضح نہیں کہ کتنے طیارے بھیجے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک اور نیدرلینڈز کا یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان

یوکرین کے صدر نے کہا کہ ایف-16 طیاروں سے خطے میں طاقت کی سیاست میں توازن قائم ہوگا اور ہمیں اپنے دفاع کا بھرپور موقع ہاتھ آئے گا۔ یہ یوکرینی فوج کے عزم و ہمت میں بڑھاوے کا باعث بھی بنے گا

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet