
عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،حال ہی میں جاری کردہ سعودی خواتین کی رپورٹ برائے 2022ءجنرل اتھارٹی آف سٹیٹسٹکس نے طلاق یافتہ خواتین کی تعداد میں اضافے کا انکشاف کیا ہے،جن کی کل تعداد 3 لاکھ 50 ہزاررہی،30 سے 34 سال کی عمرکی خواتین میں 54 ہزارسے زیادہ واقعات کے ساتھ طلاق کی سب سے زیادہ شرح دیکھی گئی۔
35 سے 39 سال کے ایج گروپ کی 53 ہزار سے زائد خواتین کو طلاقیں ہوئیں، اس کے علاوہ سال میں 2 لاکھ 03 ہزار 469 بیواؤں کی گنتی دیکھی گئی۔
اعداد وشمارکئی سروے،رجسٹری ڈیٹا کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آئے ہیں،جو تعلیم،صحت،کھیل،ٹیکنالوجی اورمزید بہت کچھ میں خواتین کے کردارکے بارے میں رپورٹ پیش کرتا ہے۔
15 سے 19 اور20 سے 24 سال کی عمرکےگروپوں میں بالترتیب 9 لاکھ 16 ہزار 439 اور 8 لاکھ 50 ہزار 780 کے ساتھ خواتین کی سب سے زیادہ آبادی دیکھی گئی۔



