
امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہرپٹسبرگ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ، بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے 3 گھرمکمل طورپرتباہ ہوئے جبکہ ایک درجن سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
آگ پرقابو پانے والے 57 فائرفائٹرزکی حالت بھی غیرہوگئی جنہیں موقع پرطبی امداد دی گئی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق پٹسبرگ میں 15 سالوں کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔



