قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج
مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں تاہم شہید ہونے والوں کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کی جارحیت کو نابلس کے قریب واقع یہودی بستی کے قریب اسرائیلی فورسز پر فلسطینیوں کے مبینہ حملے کے بعد گھات لگا کر حملہ قرار دیا۔

مقبوضہ مغربی کنارہ اس وقت شدید اسرائیلی فوج کی جارحیت کا شکار ہے، جس میں بار بار اسرائیلی چھاپے مارے جا رہے ہیں جن میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیل نے جینین پناہ گزین کیمپ پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا جب کہ سینکڑوں فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائیاں کی جن میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین بچوں سمیت بارہ فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق مشرقی یروشلم اور غزہ سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رواں سال شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet