جماعت اسلامی کے ٹاؤن چئیرمینز /سندھ گورنمنٹ کی جانب سے تعیناتیاں
ایس ایل جی بی بتائے کونسل کے اختیارات وہ کیسے استعمال کر رہا ہے، ٹاؤن چئیرمینز
سندھ لوکل گورئمنٹ ایکٹ کی شق 123(1)میں شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ بنانے کا اختیار بلدیاتی کونسل کو دیا گیا ہے، چئیرمینز
روزانہ تعیناتیوں کے احکامات ایس ایل جی بی جاری کر رہا ہے، چئیرمینز
کونسل سروس افسران کی تعیناتیوں کیلئے کہاں سے پوسٹیں لائیں گے، چئیرمینز
ایس ایل جی بی اپنی حدود سے باہر نہ نکلے اور نہ ہی بلدیاتی اداروں کو خرید کا مال سمجھے، چئیرمینز
شکایتوں پر شکایتیں مل رہی ہیں کہ ٹی ایم سیز میں کس طرح تعیناتیاں ہو رہی ہیں، چئیرمینز
کسی کا استحصال نہیں کرنے دینگے، ماضی میں کونسل سروس افسران کی وجہ سے جماعت اسلامی کام کرنے میں کامیاب ہوئی، چئیرمینز
ایس سی یو جی سروس اسوقت بھی موجود تھے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے ان میں زیادہ تر نالائق تھے، چئیرمینز
ٹی ایم سیز میں ایس سی یو جی سروسز کی بھرمار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چئیرمینز
کام کرنا چاہتے ہیں اس کیلئے مقامی سروسز کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی، چئیرمینز
سندھ لوکل گورئمنٹ ایکٹ کی ایک ایک شق پر تحقیق کر چکے ہیں اب اسے استعمال کرنا باقی ہے، چئیرمینز
ایس ایل جی بی، فی الوقت میونسپل کمشنرز تعینات کر دیتی تو مناسب ہوتا، چئیرمینز
ٹی ایم سیز کے باقاعدہ قیام کے بعد شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ ہمیں تیار کرنا ہے، چئیرمینز
ایس سی یو جی کی جو پوسٹیں ہیں انہیں برقرار رکھیں گے لیکن ہر پوسٹ ایس سی یو جی کی نہیں ہوسکتی، چئیرمینز
حیرت ہے کہ بلدیاتی امور کے ماہرین بھی اختیارات سے تجاوز کرنے پر خاموش بیٹھے ہیں، چئیرمینز
ہم جانتے ہیں کہ ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، چئیرمینز
نہ مشکلات سے کل گھبرائے اور نہ آئندہ گھبرائیں گے، چئیرمینز
بلدیاتی اداروں میں جو جس کا حق ہے اس کو سندھ لوکل گورئمنٹ ایکٹ کے دائرہ کار میں دلوائیں گے، چئیرمینز
پڑھی لکھی بلدیاتی قیادت کراچی کی ٹی ایم سیز میں جماعت اسلامی کی صورت میں آچکی ہے، چئیرمینز
سندھ لوکل گورئمنٹ ایکٹ کو جو بھی مفادات کیلئے استعمال کر رہا ہے اسے بے نقاب کرینگے، چئیرمینز
شہر کا وہ ہی سوچتا ہے جس کو شہر اور اس کے لوگوں سے دلچسپی ہو، چئیرمینز
سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی کے اداروں میں اب کراچی والے تقریبا ختم ہو چکے ہیں، چئیرمینز
چار سال میں کراچی والوں کو کراچی کے اداروں میں واپس لائیں گے، چئیرمینز
جماعت اسلامی نے کل بھی کام کیا تھا اور آئندہ بھی کرے گی، کراچی کے بلدیاتی اداروں کی افرادی مشینری اور شہری مطمئن رہیں، چئیرمینز



