ملک میں عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہو سکتے ہیں: منظور وسان

منظور وسان
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیرِ زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہو سکتے ہیں۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن میں مقابلہ پی پی پی اور ن لیگ کے درمیان ہو گا، ہمارا ٹارگٹ اب پنجاب ہے، کوشش ہو گی کہ وہاں سے 35 سیٹیں لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ پر کیسز بنیں گے اور جیل بھی جائیں گے مگر جیل کی گرمی برداشت نہیں کر پائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں، اب ان کا نکلنا مشکل ہو چکا ہے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر باہر جانے میں اب انہیں دشواری ہو گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet