وقوف عرفہ: 25 لاکھ سے زائد حجاج کرام میدان عرفات میں جمع

 25 لاکھ سے زائد حجاج کرام میدان عرفات میں جمع
حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کی ادائیگی کے لیے 25لاکھ کے قریب حجاج کرام میدان عرفات میں جمع ہو گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنیں گے۔

مناسک حج کے دوران منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں8ذوالحجہ کا پورا دن قیام کے دوران پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے دنیا بھر کے25 لاکھ سے زائد حجاج کرام لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے میدان عرفات میں جمع ہو گئے ہیں۔

حجاج کرام دن بھر ذکراذکارکریں گے اور اپنی و امت مسلمہ کی بخشش کیلئے خصوصی دعائیں کریں گے۔ سورج غروب ہوتے ہی حاجی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں مغرب اور عشا کی نمازیں یکجا کرکے قصر پڑھیں گے۔

حجاج رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ یہاں سے ہی شیطانوں کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریں گے،10 ذوالحجہ کو صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد واپس منی چلے جائیں گے جہاں سے رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے) کیلئے جمرات جائیں گے۔

قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارۃ کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet