
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں واقع پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنین میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، ہیلی کاپٹروں سے میزائل فائر کئے، گولیاں برسائیں، اسٹن گرینیڈ اور زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں 3 فلسطینی شہید اور بچوں سمیت 29 افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز نے کارروائی کے دوران کئی گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔



