ماں کی محبت میں بیٹے نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا

 ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں کاروباری شخصیت شیخ داؤد نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشہور زمانہ تاج محل جیسی عمارت بنوادی
سنگ مرمر سے تعمیر کردہ تاج محل دنیا کے عجائب میں سے ایک ہے۔اس عمارت کو مغل شہنشاہ نے اپنی بیوی کی یاد میں تعمیر کروایا تھا۔تاج محل ایک بہت بڑا مقبرہ کمپلیکس ہے جسے 1631سے لے کر 1653 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

کچھ رشتے بہت ہی انمول ہوتے ہیں اورانکا کوئی نعم البدل نہیں ملتا انہی رشتوں میں ایک رشتہ ماں کا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اسی ہستی سے محبت کے اظہار کیلئے بھارت میں بیٹے نے اپنی ماں کی یاد میں تاج محل جیسی عمارت بنوا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے علاقے تھرووارور میں کاروباری شخصیت شیخ داؤد نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشہور زمانہ تاج محل جیسی عمارت بنوائی جس پر 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی اور 2 سال میں تعمیر مکمل ہوئی۔

تاج محل جیسی عمارت بنانے کے لیے سنگِ مرمر راجستھان سے منگوایا گیا تھا۔ امرالدین کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے تاج محل پر ہرمذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آ کر ان کی والدہ سے عقیدت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet