چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا شراکت دار ہے: سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ سی پیک خطے کی ترقی کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔

ریاض میں چین اور سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی،صنعتی، خلائی اور تکنیک کےشعبوں میں تعاون کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ ریاض کی جانب سے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا جو صنعت، سائنس، مواصلات اور گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دے گا۔ انھوں نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet