بلدیہ عظمیٰ کراچی،جمیل فاروقی نے ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی حیثیت سے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

سابق مئیر کراچی کے بعد فرئیرہال میں ہونے والے گڑ بڑ گھٹالوں کی ریہرسل آخری مراحل میں

بلدیہ عظمی کراچی کے افسران نے بھاری رشوتوں کے عوض غیر قانونی کام کئے

افسران نے پیسوں کے عوض ترقیاں، تبادلے اور غیر قانونی بھرتیاں کروائیں

جمیل فاروقی نے ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی حیثیت سے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

جمیل فاروقی نے کرپشن میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کے ناموں کاکھلے عام استعمال کیا، ذرائع

کرپشن کیلئے وہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کا نام استعمال کرنے سے اب بھی گریز نہیں کرتے، ذرائع

تینوں اہم شخصیات کے نام استعمال کرنے پر جمیل فاروقی نے انہیں مشکوک بنا دیا ہے، ذرائع

بلدیہ عظمی کراچی میں یہ تاثر ہے کہ تینوں شخصیات کریشن کے فروغ کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں،ذرائع

جمیل فاروقی نے جونئیر افسران کو اعلی گریڈ میں بائی پاس کر کے ترقیاں دلوانے میں اپنا کردار ادا کیا،ذرائع

مستحق افسران وملازمین میں ان کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے

فنڈز میں خرد برد، ٹھیکے داروں کو ادائیگیاں گورنر ہاؤس کے کہنے پر کی گئیں، ذرائع

کرپشن کا ایسا منظم سسٹم قائم کیا گیا ہے جو آئندہ کے مئیر کو بھی کچھ پتا نہیں لگنے دے گا، ذرائع

مئیر کراچی کسی بھی جماعت کا ہو اسے کرپشن کے ریکارڈ تلاش کرنا مشکل ہونگے، ذرائع

بلدیہ عظمی کراچی میں ایک سیاسی جماعت کا نیٹ ورک قائم ہو چکا ہے، ذرائع

مئیر کسی بھی جماعت کا ہو اسے کسی نہ کسی طرح اس سیاسی جماعت کا سامنا کرنا پڑے گا، ذرائع

نئے مئیر کو کام کرنا ہے تو پہلے اہم پوسٹوں بالخصوص ایچ آر ایم کی پوسٹ پر تبدیلی لانی ہوگی

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں