اسرائیلی قابض افواج کی عید کے ایام میں فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ مظالم

عید کے ایام میں فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ مظالم
اسرائیلی قابض افواج نے نہتے فلسطینی شہریوں پر ظلم کی انتہا کردی جیلوں میں قید فلسطینوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے رکھ دیاہے،،عید کے ایام میں بھی قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک برتا جارہا ہے،، قیدیوں کو نہ تو عید کی نماز ادا کرنے دی گئی بلکہ ان پر دن رات کی بنیاد پر تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ارض مقدس پر قابض اسرائیلی افواج کے نہتے فلسطینوں پر وحشیانہ مظالم کا سلسلہ مزید تیزہوگیا۔ قابض فوجیوں نے پہلے سے قید میں موجود بے گناہ فلسطینوں پر عید کے ایام میں تشدد کی نئی مثال قائم کردی۔

فلسطینی ادارہ برائے اسیران کے مطابق اسرائیل کی غیرقانونی جیلوں میں سنتالیس سو کے قریب قید موجود ہیں جن میں ایک سو اسی کے قریب بچے بھی شامل ہیں،،جیل میں قید افراد نے اپنے اہل خانہ کا آگاہ کیا ہے کہ ان پر عید کے ایام سے ایک روز قبل ہی تشدد کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔

روزانہ کی بنیاد پر قیدیوں کو جیل میں مین کوریڈور میں نکال کر سب کے سامنے غیرانسانی طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے،،نماز عید بھی پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ کچھ فلسطینی قیدیوں کو تو کئی کئی روز سے کھانے پینے کو کچھ بھی میسر نہیں ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق قید میں موجود بچوں پر بھی تشدد کا نیا انداز اپنایا جارہا ہے جس سے بعض بچوں کی حالت غیر ہوچکی ہے اور بعض ذہنی بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet