امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 375 ملین ڈالر فوجی امداد کا اعلان

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 375 ملین ڈالر فوجی امداد کا اعلان
امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے مزید 375 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کردیا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطبق جاپانی شہر ہیروشیما میں امریکی اور یوکرینی صدور کے درمیان ملاقات میں روس یوکرین جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ فوجی امدادی پیکیج میں گولہ بارود، توپ خانہ، بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔

جی سیون ممالک کا اجلاس جاپان کے شہر ہیروشیما میں ہوا جس میں امریکی صدر، برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر رُکن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet