ایرو کلب نیپا کے نزدیک موجود گراؤنڈ غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث سیل کر دیا گیا

گراؤنڈ میں کمرشل سرگرمیاں سر انجام دی جارہی تھیں
محلہ کمیٹی کی جانب سے شکایات پر گراؤنڈ کو سیل کیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ
گراؤنڈ میں کمرشل بنیادوں پر میچز کا انعقاد کیا جارہا تھا، محلے والوں کو میدان میں کھیلنے نہیں دیا جارہا تھا، سید شکیل احمد
مسلسل شکایات پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے گراؤنڈ سیل کیا گیا ہے، سید شکیل احمد

کراچی محلہ کمیٹی کی جانب سے شکایات اور گراؤنڈ کو کمرشل سرگرمیوں کا مرکز بنانے پر ایرو کلب نیپا کے نزدیک موجود ڈی ایم سی ایسٹ کے گراؤنڈ کو ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال ستار ابڑو نے سیل کر دیا ہے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا کہ مذکورہ گراؤنڈ کے حوالے سے شکایات تھیں کہ اس گراؤنڈ میں سپریم کورٹ کے احکامات کیخلاف کمرشل سرگرمیوں کے ساتھ کمرشل بنیادوں پر میچز کا انعقاد کیا جارہاتھا اور محلے والوں کو میدان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیجارہی تھی جس پر محلہ کمیٹی کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں لہذا ان شکایات اور حاصل ہونے والی رپورٹس کو سامنے رکھتے ہوئے گراؤنڈ کو سر بمہر کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پبلک پلیسز کو عوام کیلئے استعمال کروانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جو جگہیں عوام کیلئے مختص ہیں انہیں عوامی استعمال کیلئے یقینی بنایا جائے گا، پارکوں، میدانوں میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی مذکورہ گراؤنڈ کو بھی عوام کے استعمال میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے.اسسٹنٹ کمشنر ستار ابڑو نے اس موقع پر کہا کہ گراونڈ کو کمرشل سرگرمیوں کے باعث سیل کیا گیا ہے
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پارک توقیر عباس، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات الہی بخش بنبھن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم ارشاد علی ودیگر موجود تھے.



