
سعودی عرب کی میزبانی میں عرب لیگ کا اجلاس آج ہو گا. اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف سربراہان مملکت جدہ پہنچ گئے. شامی صدر بشارالاسد کا 11سال بعد جدہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مصر کے صدر سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
عالمی رپور۔ٹس کے مطابق شامی صدر بشارت الاسد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئےجدہ پہنچ گئے۔ شامی صدر بشارت الاسد کا جدہ ایئر پورٹ پر سعودی حکام نے استقبال کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور لبنانی وزیر نجیب میقاتی سمیت دیگر عرب رہنما بھی جدہ پہنچ گئے۔ عرب ممالک نے 2012 میں شام کی عر ب لیگ میں رکنیت معطل کر دی تھی۔



