ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے نے کے ڈی اے میں اپنی ریاست قائم کرلی

شیخ فرید کے ڈی اے کے ساتھ بکاؤ مال کی طرح پیش آرہے ہیں
سسٹم کو سپورٹ کر کے کراچی کی زمینیں ٹھکانے لگائ جارہی ہیں
سسٹم کا لاڈلہ ہونے کی وجہ سے شیخ فرید ہر فکر سے آزاد ہیں، ذرائع
حساس اداروں نے سسٹم کے لاڈلے کو آزاد چھوڑ رکھا ہے، ذرائع
ڈی جی کے ڈی اے محمدعلی شاہ کو بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا ہے، ذرائع
قبضہ ہوئے پلاٹس کی فائلیں بلڈر مافیا سے جوڑ توڑ کر کے ایکسٹرا لینڈ حاصل کی جارہی ہے، ذرائع
عوام زمینوں سے محروم اور لینڈ مافیا کیلئے اربوں روپے کی زمینیں موجود ہیں، ذرائع
کراچی آہستہ آہستہ لینڈ مافیا کے نرغے میں آرہا ہے، ذرائع
عوام کی زندگی بھر کی کمائ سے خریدی گئ زمینوں کو بھی ٹھکانے لگایا جارہا ہے، ذرائع
سسٹم نہ خالی زمینیں چھوڑ رہا ہے اور نہ ہی عوام کی زمینوں کو، ذرائع
کراچی شہر میں سسٹم لینڈ مافیا دن بہ دن فروغ پا رہی ہے، ذرائع
دلچسپ امر یہ ہے کہ تحقیقاتی ادارے کراچی کی زمینوں پر قبضے پر کوئ کردار ادا کرنے کو تیار نہیں ہیں، ذرائع



