بلدیہ کورنگی پر اللہ کا قہر نازل کروانے کے انتظامات

بلدیہ کورنگی پر اللہ کا قہر نازل کروانے کے انتظامات

محمد سلیم وارثی کا جون 2022 میں انتقال ہوگیا تھا

محمد سلیم وارثی گریڈ ایک کے ملازم تھے

انتقال کے بعد ان کی بیوہ کو دو لاکھ روپے ملنے تھے

فائل تمام پروسز مکمل کر کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں موجود تھی

اس دوران صرف چیک کے اجراء سے سلیم وارثی کے لواحقین کی کچھ مدد ممکن تھی

سلیم وارثی کی بیوہ گزشتہ ایک سال سے واجبات کی ادائیگی کیلئے در بدر بھٹک رہی تھیں

سلیم وارثی کی بیوہ شدید مالی مشکلات کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا تھیں

سلیم وارثی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں

برسر روزگار کوئی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو حالات ناسازگار تھے

واجبات کی ادائیگی نہ ہونے سے مورخہ گیارہ مئی 2023 بروز جمعرات سلیم وارثی کی بیوہ بھی انتقال کر گئیں

ملازمین کا کہنا ہے جب دلوں پر مہر لگی ہو تو انجام دنیا دیکھتی ہے

جو ظلم ریٹائرڈ اور دوران ملازمت انتقال کر جانے والوں کے ساتھ کیا جارہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ملازمین

ایڈمنسٹریٹر شریف خان اور میونسپل کمشنر اشفاق ملاح کو ریٹائرڈ ملازمین جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں، ملازمین

ہر قسم کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں سوائے ملازمین کے جائز حقوق کے، ملازمین

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں