اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری، فلسطینی شہداء کی تعداد 27 ہوگئی

اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری
اسرائیلی فورسز نے رات گئے غزہ میں بمباری کی، دو دنوں کے دوران اسرائیلی تشدد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بربریت میں شہید ہونیوالوں میں 5 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں بھی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

فلسطینی تنظیموں نے جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر 400 راکٹ فائر کئے، اسرائیلی شہریوں کو بنکرز کے قریب منتقل کردیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet