خواجہ آصف کا عمران خان کی گرفتاری کے بعد بیان سامنے آگیا

خواجہ آصف کا عمران خان کی گرفتاری کے بعد بیان سامنے آگیا
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

خواجہ آصف نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے  کہ اقتدار میں عمران خان نے نیب نیب بہت کھیلا، فرمائشی گرفتاریاں ہوتی تھیں، لاڈلا ضد کرتا ضد پوری ہوتی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کے لیے اذیتیں دی جاتیں تھیں۔ بیٹیوں اور بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ نیب عدالتیں آلہ کار بن گئیں، انشا اللّٰہ اب صرف قانون حرکت کرے گا، قانون کسی کے تابع نہیں۔

واضح رہے کہ آج دوپہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet