
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم خوشیوں کے اس موقع پر کشمیریوں کو یاد رکھے، ہم مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عیدپرمادروطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والےشہداکوبھی یادرکھیں۔ وطن کے لیے شہید ہونے والوں کےاہلخانہ سےاظہاریکجہتی کرتےہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اورعالم اسلام کوعیدالفطرکی مبارکباد۔انہوں نے اس موقع پر دعا میں کہا کہ عید کا بابرکت دن ہم وطنوں اور پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔ عیداس عزم کےساتھ منانی چاہیےکہ معاشرے سےتقسیم کاخاتمہ کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سب کوآئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے جو حقیقی معنوں میں پاکستان کاآئینہ دارہے۔ عیدپرمادروطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والےشہداکوبھی یادرکھیں۔ وطن کے لیے شہید ہونے والوں کےاہلخانہ سےاظہاریکجہتی کرتےہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام عید پر نادار و محتاج افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ بھولیں۔ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر کشمیریوں کو بھی یاد رکھیں۔ ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں آوازبلندکرتےرہیں گے۔



