
عدالت کا حکم سر آنکھوں پر ہے ہم صرف رائے دے سکتے ہیں۔ہم ووٹرز کو تحفظ دیں گے اور الیکشن کرائیں گے۔شیخ رشید ابھی سے کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم ہار گئے تو نہیں مانیں گے۔پی ٹی آئی کے ایم این ایز خود چاہتے ہیں الیکشن ایک دن ہوں۔صدر مملکت سے درخواست بھی کی کہ الیکشن کی تاریخ کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں۔
اکتوبر میں اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے سے سیاسی استحکام کو تقویت ملے گی۔
دوسری جانب سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا آئین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والی پی ٹی آئی آئین کے دفاع کی بات کر رہی ہے۔اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آئین مذاق بن گیا ہے۔
قبل ازیں رضا ربانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ایسے بل پر پیشگی حکمِ امتناع دینا جو قانون نہیں بنا آئین سے متصادم ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کو نہ کم کیا جا سکتا ہے، نہ اس میں مداخلت کی جا سکتی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے عدالتوں کو اپنی اندرونی کارروائی میں مداخلت کی اجازت دی جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے کام کرنے کے اختیار پر بیڑیاں ڈال دی گئی ہیں، پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی کرتی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عدلیہ کے اندر ایک ادارہ جاتی مذاکرات کی ضرورت ہے۔



