
بھارتی ریاست پنجاب کے بٹھنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز نے واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے سے متعلق بھارتی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ علاقے کی ناکابندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے پاس گولہ بارود موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص پولیس اہلکار ہے جس نے کوارٹر گارڈ سے اسلحہ چھینا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ ملٹری اسٹیشن کے اندر صبح 4:30 کے قریب ہوئی۔



