
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں شہزادہ فیصل اور امیرعبداللہیان ایک ساتھ بیٹھنے سے پہلے ایک دوسرے کو سلام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
? | This meeting comes after the two countries agreed to resume diplomatic ties under a #China-brokered deal.#EKHNews_EN pic.twitter.com/IE5hsYPyuH
— AlEkhbariya News (@EKHNews_EN) April 6, 2023
یہ ملاقات 2016 کے بعد سعودی عرب اور ایران کے اعلیٰ ترین سفیروں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ بات چیت دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تین الگ الگ فون کالز کے بعد ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے سفارتی مشن کو دوبارہ شروع کرنے اور سابقہ معاہدوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب، ایران اور چین نے 10 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ وہ 60 دنوں کے اندر سفارتی تعلقات بحال کریں گے، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مشترکہ معاہدوں بشمول سیکیورٹی تعاون کے معاہدے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی سے متعلق معاہدوں کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔
وا ضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات اس وقت منقطع کر لیے تھے جب دونوں ممالک میں کشیدگی کے دوران ایران کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔



