ہمارے ملک میں کورونا وائرس بھارت سے منتقل ہوا ہے، نیپالی وزیراعظم کی بھارت پر تنقید

مودی
نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کورونا وائرس کے تناظر میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں کے پی شرما اولی کا کہنا تھا کہ بھارت نیپال میں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے، ہمارے ملک میں مہلک وبا بھارت سے منتقل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نیپال میں کورونا بھارت سے آنے والوں کی وجہ سے پھیلا، بھارت کا وائرس چینی اور اٹلی سے زیادہ خطرناک ہے، تاہم ملک میں وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے مقابلے میں نیپال میں کرونا مریضوں کی متعداد انتہائی کم ہے۔ اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 402 ریکارڈ کی گئی، 37 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 2 افراد کی موت واقع ہوئی۔

نیپالی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ملک میں وائرس بھارت سے منتقل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک لاکھ 7 ہزار افراد کروناوائرس سے متاثر ہیں جبکہ 3 ہزار کے قریب مریض مہلک وبا سے ہلاک ہوئے۔ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet