
ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ہاتھوں میں خالصتان کا پرچم اٹھائے نوجوان بھارت کے خلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔بھارتی سفارتی اہلکار کی بھارت کا جھنڈا اتارنے اور خالصتان کا پرچم لہرانے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
لندن: سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا
آج آسٹریلیا میں بھی خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو رہی ہے
بھارتی ہائی کمیشن سے ترنگا اتارنے کا مقصد بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ کی گرفتاری اور برسبن میں ریفرنڈم سے اظہار یکجہتی تھا @Khalsa_Kashmir @IndianExpress pic.twitter.com/2TagvzbMXV
— Sadia Abbasi (@SadiaAbbasii) March 20, 2023
لندن میں مقیم سکھ برادری کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرانے کا مقصد بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ اور ان کے 6 ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور آسٹریلیا میں خالصتان کے بارے میں ہونے والے ریفرینڈم سے اظہار یکجہتی تھا۔ آسٹریلیا میں آج خالصتان پر ووٹنگ ہورہی ہے۔
واقعے پر بھارتی حکومت نے دلی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
سکھوں کی تنظیم دل خالصہ نے بھارتی جھنڈا اتارکر خالصتان کا پرچم لگانے کی ذمہ داری قبول کرلی جب کہ اس دوران پولیس نے دل خالصہ کے ایک کارکن کو گرفتار کرلیا۔



