الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تکمیل کا مرحلہ 18 اپریل کو ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا

18 اپریل کو جن نشستوں پر بلدیاتی انتخابات روکے گئے تھے، ان کا انعقاد ہوگا، الیکشن کمیشن

18 مارچ سے 7 اپریل تک بلدیاتی انتخابات کیلئے دستاویزات مکمل کی جائیں گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا

ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران کو دستاویزات جمع کروائ جائیں گی

دستاویزات کی تکمیل کے بعد 18 اپریل کو انتخابات اور 20اپریل کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا

کراچی میں 246 یونین کمیٹیز موجود ہیں

جس میں 235 یونین کمیٹیز پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوچکا ہے

11 یونین کمیٹیز میں الیکشن بلدیاتی امیدواران کے انتقال کے سبب موخر کئے گئے تھے

کراچی کی 11 یونین کمیٹیز کے انتخابات کے بعد کراچی میں بلدیاتی منتخب نمائندگان چارج سنبھالنے کے قابل ہوسکیں گے

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات ٹاؤن کی سطح پر ہوا ہے لیکن تاحال کراچی میں ٹی ایم سیز قائم نہیں کی جاسکی ہیں

بلدیاتی انتخابات کی تکمیل کے بعد مئیر، ڈپٹی مئیر آجائیں گے

یوسیز بھی فعال کردار ادا کرنے لگیں گی

ٹی ایم سیز کے قیام تک ٹی ایم سی کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کو انتظار کرنا پڑے گا

ڈی ایم سیز تقسیم ہونے کے بعد ٹی ایم سیز میں تبدیل ہونگی

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں