ایل ڈی اے کو ٹیکا لگانے والے کلرک ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر بن گے

ادارہ ترقیات کراچی میں ماضی کی روایت برقرار

اداراہ ترقیات کراچی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں و احکامات سے روگردانی اور حکم عدولی کا راج برقرار۔

اس بات کی واضح مثال حال ہی میں ادارہ ترقیات کراچی میں ارشد نامی شخص پر بیک وقت 3 عہدوں کی بارش کردی گئی

اور تحفے میں اہم مرکزی کلیدی اور پرکشش عہدے دے دیئے گئے۔

ادراہ ترقیات کراچی کے ملازم محمد ارشد کے ڈی اے میں جونیئر کلرک کے عہدہ پر تعینات تھے،ذرائع

اداراہ ترقیات کراچی کے ملازم ارشد گزشتہ 25 برس قبل اپنی تعیناتی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے،ذرائع

لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں غیر قانونی سرگرمیوں کے
ماسٹر مائنڈ محمد ارشد کروڑوں روپے بٹورنے کے بعد LDA کی سینیارٹی حاصل بھی کر چکے ہیں

ادارہ ترقیات کراچی میں ڈائریکٹر کا عہدہ لے کر قدم جمانے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں

سیکریٹری کے ڈی اے کے آرڈر کے مطابق ارشد کو ڈائریکٹر ایمپلی منٹیشن اینڈ کو آرڈی نیشن تعینات کردیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی بھی محکمہ کے شعبے میں میڈیا کا شمار کلیدی اور مرکزی ہونے کے ساتھ ساتھ مذکورہ محکمہ کے سربراہ سے براہ راست ہوتا ہے۔

ادارے کا مثبت روشن اور تعمیری پہلو اور سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے ڈائریکٹر میڈیا اپنے ادارتی سربراہ کو جوابدہ ہوتا ہے

ڈائریکٹر میڈیا کے اوپر کوئی دوسرا شخص یا ڈائریکٹر تعینات کرنا خلاف قانون و ضابطہ ہے۔
واضح رہے کہ سیکریٹری کے ڈی اے نے میڈیا کو کسی دوسرے محکمے کے نیچے کام کرنے کے احکامات پر مشتمل آفس آرڈر جاری کردیا ہے

اداراہ ترقیات کراچی میں اس قسم کے احکامات جگ ہنسائی کا باعث ہیں

کے ڈی اے افسران و ملازمین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں