
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ پولیس کے ڈر سے“تحریکیں” کینسل کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں، انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی لکھا کہ خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جو مشرف کی ہر رکاوٹ توڑ کر سامنے سے لیڈ کرے اسے نواز شریف کہتے ہیں، گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دینے والے شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔
پولیس کے ڈر سے “تحریکیں”کینسل کرنے والے،خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں اور جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللّہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں! #گیدڑ_پھر_چھپ_گیا pic.twitter.com/kPGZ8CekzS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2023
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز ہم ریلی نکالیں گے جس کی قیادت میں خود کروں گا تاہم نگران حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے اپنی ریلی ایک روز کے لیے ملتوی کر دی ہے۔



