پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل
کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے ارسلان تاج کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، قانون کی حکمرانی کو تار تار کیا جا رہا ہے، ہمارے یہاں نری فسطائیت ہے۔

واضح رہے ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet