گورنر سندھ نے ڈی ایم سی سینٹرل کے زیر انتظام چوتھی دس روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا

بلدیہ وسطی کی تمام ڈسٹرکٹ سے بڑی چوتھی
پھولوں کی نمائش

گورنر سندھ نے ڈی ایم سی سینٹرل کے زیر انتظام چوتھی دس روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا

محرومیوں کے شہر کو پھولوں اور سہولیات سے مزین کررہے ہیں، گورنر سندھ

اچھائی کی طرف چلنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونگے، کامران ٹیسوری

بہترین پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر ایڈمنسٹریٹر طلحہٰ سلیم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کامران ٹیسوری

ضلع وسطی اچھا کام کر رہا ہے، نباتات سے ہر کسی کو آگاہ ہونا چاہیئے،ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی

شہر کراچی کا درد رکھنے والے گورنر سندھ کے آنے کے بعد ہر قسم کی تبدیلی آئی ہے، ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی

ہمیں شہر کی بہتری کیلئے اپنا بھی کردار ادا کرنا ہے، میونسپل کمشنر آفاق سعید

یہ درست کہ پودے لگنے چاہیئں لیکن پہلے لگے پودوں کو پروان چڑھانا ضروری ہے، ڈائریکٹر باغات ضلع وسطی

ہر ایک کو نباتات کے بارے میں آگاہ کرنا ضروری ہے پودوں کو پروان چڑھانے کے بارے میں نابلد ہونے کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے،ندیم حنیف

شہر کراچی کے دل ضلع وسطی کو سجانے میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف

کراچی گورنر سندھ نے ڈی ایم سی سینٹرل کے زیر انتظام چوتھی دس روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کر دیا
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج جتنے پھول کھلے نظر آرہے ہیں اسی طرح شہر کو پروان چڑھانا ہے پھولوں کی یہ نمائش دیکھکر امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے، جو بھی اچھائی کی طرف چلے گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے، ہمیں شہر کراچی کی بہتری کیلئے اپنا بھی کردار ادا کرنا ہے جس طرح ہم اپنا گھر سجاتے ہیں اسی طرح شہر کو سجانا ہے انہوں نے بہترین پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر طلحہٰ سلیم اور ان کی ٹیم کو سراہا
ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے اس موقع پر کہا کہ ہر ایک کو نباتات کے بارے میں آگاہ کرنا ضروری ہے،پودوں کو پروان چڑھانے کے بارے میں نابلد ہونے کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے،ضلع وسطی کے پارکوں میں وسائل نا ہونے کے باوجود اچھا کام ہو رہا ہے اپنے محکمے کے تمام افسران و مالیوں کو ان کی محنت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں