ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سستی سبزی اسٹال کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی …… ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے فوکل پرسن امتیاز بھٹو کے ہمراہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر سستے سبزی بازار کا افتتاح کر دیا ہے یہ سستا بازار سرائیکی وویمن ایسوسی ایشن کی جانب سے قائم کیا گیا ہے جہاں انتہائ کم قیمت پر سبزیاں فروخت کی جارہی ہیں، رمضان المبارک میں سستی سبزیوں کی فراہمی کیلئے لگائے جانے والے اسٹال کو ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے انتہائ قابل تقلید کام قرار دیا ہے انہوں نے اسٹال کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس قسم کے اقدامات شہریوں کیلئے تحفے سے کم نہیں ہیں، خواتین نے خواتین کے کچن کے خرچے کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ سے مہنگائ میں پسے لوگوں کیلئے بہت کام کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سستے اسٹال کو مناسب جگہوں کے لحاظ سے مزید بڑھنا چاہیئے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جو بھی اقدام ہوگا ڈی ایم سی ایسٹ اس کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے.حکومتی سطح پر بھی مہنگائ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں.

اس موقع پر چئیرپرسن سرائیکی وومن ایسوسی ایشن، کرم اختر، اینکر پرسن اختر شاہین رند ودیگر کے ہمراہ انہوں نے فیتا کاٹ کر سستے سبزی اسٹال کا افتتاح کیا
یہ اسٹال رمضان المبارک میں بھی جاری رہے گا جبکہ افتتاح کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے سبزی اسٹال کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے اسٹال گلشن اقبال بلاک فور اے، ابوالحسن اصفہانی روڈ صابری پارک کے باہر لگایا گیا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں