کراچی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ شب برات کے بعد رمضان المبارک سے قبل بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے متحرک ہیں،ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود رمضان المبارک سے قبل علاقوں بالخصوص مساجد وامام بارگاہوں کے راستوں میں موجود کھلے مین ہولز کو ڈھکا جارہا ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوکل پرسن امتیاز بھٹو،سپریٹینڈنگ انجنئیر، سلمان میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی کے ہمراہ مین ہول کورز اور محمودآباد میں روڈ کارپیٹنگ کے کام کے معائنے کے دوران کیا.

انہوں نے مین ہول کورز اور سڑک کی استرکاری کے کام کے معائنے کے دوران افسران سے کہا کہ کسی نوعیت کا ترقیاتی کام کیوں نہ ہو معیار اولین ترجیح ہونی چاہیئے، ایسا بالکل نہیں چاہتے کہ کسی بھی نوعیت کا ترقیاتی کام ہونے کے بعد شہری اس پر لعن طعن کریں اور آسانی پیدا ہونے کے بجائے مشکلات کا شکار ہوں لہذا ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کوئ سمجھوتہ نہ کیا جائے اور خصوصی مانیٹرنگ کی جائے کہ کام میں تکنیکی یا میٹریل کے حوالے سے خامی باقی نہ رہے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی، انہوں نے موجود افسران سے کہا کہ رمضان المبارک کے حوالے سے خدمات مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دی جائیں.
اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر افسران بھی موجود تھے.



